ن لیگ کی تحریک ،اخراجات مقامی تنظیم برداشت کریگی مشاورتی اجلاس میں فیصلہ

ن لیگ کی تحریک ،اخراجات  مقامی تنظیم برداشت کریگی  مشاورتی اجلاس میں فیصلہ

مسلم لیگ ن کی جانب سے حکومت مخالف تحریک کی تیاریوں کے سلسلہ میں اہم اجلاس ہوا جس میں احتجاجی مظاہروں ،ریلیوں اور جلسوں پر ہونے والے انتظامی اخراجات مقامی تنظیم کو برداشت کرنے پر اتفاق کیا گیا

لاہور ( اپنے سیاسی رپورٹر سے ) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کی صدارت میں مشاورتی اجلاس ہوا ۔اجلاس میں تحریک کے لیے مالی وسائل کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ حکومت مخالف تحریک میں تمام عہدیدار،منتخب ارکان پارلیمنٹ سمیت سبھی کو اس میں مالی اور ذاتی طور پر کردار ادا کرنا چاہیے ۔مشاورتی اجلاس میں طے پایا گیا کہ تمام ڈویژنل تنظیمیں حکومت مخالف تحریک کے لیے فنڈزاکٹھے کریں گی۔اجلاس میں پارٹی فنڈز کے حوالے سے مزید مشاورت پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں