نبی کریم ؐ کے نام کیساتھ خاتم النبیینؐ لازمی لکھا اور پڑ ھا جائے پختونخوا اسمبلی میں قرارداد منظور

نبی کریم ؐ کے نام کیساتھ خاتم النبیینؐ  لازمی لکھا اور پڑ ھا جائے  پختونخوا اسمبلی میں قرارداد منظور

خیبرپختونخوااسمبلی نے نبی کریم ؐ کے نام کیساتھ خاتم ا لنبیینؐ کالفظ لازمی لکھنے اورپڑھنے کے حوالے سے قرارداد کی منظوری دیدی

پشاور(آئی این پی، این این آئی ) جمعہ کے روز اسمبلی اجلاس میں ایم پی اے عبدالاسلام آفریدی نے قراردادپیش کی جس کے متن کے مطابق پاکستان کاقیام دین اسلام کی خاطرہوااس بنا پرپاکستان کی قومی وصوبائی اسمبلیوں نے اسلامی عقائدکے تحفظ کیلئے مختلف اقدامات کئے ہیں ان عقائد میں اہم ترین عقیدہ ختم نبوت ؐ کاہے اس کے تحفظ کیلئے قومی اسمبلی نے مختلف قراردادیں منظورکی ہیں جن میں اس عقیدہ کی اہمیت اجاگرکرنے کی سعی کی گئی ہے ۔ اس ایوان کی یہ رائے ہے کہ نبی کریم ؐ کی حرمت پرہم مسلمان اپناسب کچھ قربان کرنے کیلئے تیار ہیں اس لئے میں اس معززایوان میں یہ قراردادپیش کرتاہوں کہ ہمارایمان ہے کہ محبوب آقاخاتم ا لنبیینؐ سلسلہ نبوت کی آخری کڑی ہیں لہذا خیبرپختونخوامیں اس بات کویقینی بنایاجائے کہ جب بھی پیارے نبی کریم ؐ کانام مبارک آئے تو اس کے ساتھ لازمی طور پر خاتم ا لنبیین ؐلکھااورپڑھاجائے ،سپیکر مشتاق غنی کی زیر صدارت اجلاس میں گزشتہ رات ضلع دیر میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے اجتماعی دعا کرائی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں