پنجاب: 3اسسٹنٹ کمشنرز 4پولیس افسر وں کے تبادلے

پنجاب: 3اسسٹنٹ کمشنرز  4پولیس افسر وں کے تبادلے

پنجاب حکومت نے تین اسسٹنٹ کمشنرز تبدیل کردیئے

لاہور (اپنے نامہ نگار سے ،خبر نگار سے ) محمد یوسف اسسٹنٹ کمشنر خان پور کا تبادلہ کرکے او ایس ڈی بنادیا گیا۔ محمد فہیم کو اسسٹنٹ کمشنر خان پور تعینات کردیا گیا، سلمان اکبر اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کو او ایس ڈی بنادیا گیا ۔دوسری جانب آئی جی پنجاب نے بھی چار پولیس افسروں کو تبدیل کردیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کو ایس پی سکیورٹی لاہور تعینات کر دیا۔ایس پی سکیورٹی لاہور مارواہن خان ایس پی انویسٹی گیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ایس پی کینٹ صاعد عزیز کو ایس پی آپریشن ماڈل ٹاؤن تعینا ت کر دیا گیا ۔ ایس پی انویسٹی گیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ ناصر محمود باجوہ کو ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ تعینات کر دیا گیا۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار نے تمام افسران کو فوری اپنے عہدوں کا چارج لینے کا حکم جاری کردیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں