الیکشن کمیشن ارکان کا تقرر:شہباز نے نام وزیراعظم کو ارسال کردیئے

الیکشن کمیشن ارکان کا تقرر:شہباز  نے نام وزیراعظم کو ارسال کردیئے

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کرممبر پنجاب الیکشن کمیشن کیلئے 6 نام تجویز کردئیے

اسلام آبا(آئی این پی) ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے 26 اگست کے وزیر اعظم کے خط پر جوابی نام ارسال کئے ۔ ممبر پنجاب کے لئے جسٹس (ر) طارق افتخار، جسٹس( ر) مشتاق احمد ، خالد مقصود اور جاوید انور کے نام تجویزکئے گئے ہیں ،اس کے علاوہ سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر اور عرفان علی کے نام بھی ممبر پنجاب کے لئے تجویزکئے گئے ۔ممبر خیبر پختونخوا کے لئے افسر شاہ ، سردار حسین اور سہیل الطاف کے نام تجویز کئے گئے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں