طالبعلم زیادتی کیس:عزیزالرحمن کیخلاف چالان عدالت جمع، سماعت مقرر

طالبعلم زیادتی کیس:عزیزالرحمن  کیخلاف چالان عدالت جمع، سماعت مقرر

مدرسے کے طالب علم سے زیادتی کیس میں بڑی پیش رفت ،پولیس نے ملزم عزیز الرحمن کا چالان پراسیکیوشن میں جمع کروا دیا

لاہور(اپنے خبر نگار سے )پراسیکیوشن نے چالان پاس کر کے متعلقہ عدالت بھجوا دیا ۔عدالت نے چالان کو 20 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا۔چالان کے متن میں تحریر کیا گیا ، ملزم نے مدرسے کے طالب علم کو امتحان پاس کروانے کا لالچ دیکر زیادتی کی ۔عزیز الرحمن کے خلاف 22 گواہوں کو نامزد کیا گیا ۔وائرل ویڈیو کے ذریعے متاثرہ مدعی نے کارروائی کی درخواست دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں