نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- وزیراعظم عمران خان کاٹویٹ
  • بریکنگ :- وزیراعظم عمران خان کی رہائشگاہ پرعیدمیلادالنبی ﷺ کی خوشی میں چراغاں
  • بریکنگ :- وزیراعظم عمران خان نےبنی گالہ میں اپنی رہائشگاہ کی تصویرٹویٹ کردی
  • بریکنگ :- ربیع الاول کی تیاریاں جاری ہیں،وزیراعظم عمران خان
Coronavirus Updates

ن لیگ کا جاوید لطیف کو شوکاز نوٹس جاری

ن لیگ کا جاوید لطیف  کو شوکاز نوٹس جاری

دنیا اخبار

ٹی وی کو متنازعہ انٹرویو دینے پر مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کو پارٹی قائد نواز شریف کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا

لاہور ( اپنے سیاسی رپورٹر سے ) جاوید لطیف پرپارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ،7 روز میں اپنی پوزیشن واضح کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔مفاہمتی گروپ کے کچھ رہنماؤں پر اسائنمنٹ پر ہونے کا الزام عائد کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔جس میں کہا گیا کہ موجودہ حالات میں پارٹی رہنماؤں پر الزامات کسی صورت قبول نہیں ۔ شوکاز میں کہا گیا کہ ن لیگ کے رہنما اس برے وقت میں کندھے سے کندھا لگا کر کھڑے ہیں۔جاوید لطیف ن لیگ کے رہنماؤں پر ٹی وی شوز میں جا کر ایسے بیان بازی پر اپنی پوزیشن واضح کریں۔ شوکاز نوٹس میں جاوید لطیف سے 7 روز کے اندر جواب طلب کیا گیا ہے ۔ذرائع ن لیگ کے مطابق نواز شریف نے شہباز شریف کے سخت احتجاج کے بعد جاوید لطیف کو نوٹس جاری کیا۔شوکاز پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی طرف جاری کیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement