نیوزی لینڈ کا دور ہ منسوخ کرانے میں ہمارا کردار نہیں:برطانوی ہائی کمشنر
برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہاہے کہ ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ نیوزی لینڈ کے دور ہ پاکستان کو منسوخ کرانے میں برطانوی ہائی کمیشن کا کردار ہے
اسلام آباد (وقائع نگار) برطانوی ہائی کمشنر کر سچن ٹرنر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے نیوزی لینڈ کے اداروں نے آزادنہ طور پر فیصلہ کیا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ کرکٹ کے پاکستان اور پوری دنیا میں مداحوں کیلئے ایک افسوسنا ک دن ہے ۔