وزیراعظم ٹی وی پر روزانہ قوم کو دھوکا دیتے : سراج الحق
ایک بھی وعدہ پورا کیا تو سامنے لائیں ،لوگوں کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا ، حکومت نے تین سالوں میں عوام کو پریشانی کے علاوہ کچھ نہیں دیا ، کارکنوں سے گفتگو
سرگودھا (نیوز ایجنسیاں )امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ وزیراعظم اور ان کی ٹیم ٹی وی پر بیٹھ کر روزانہ قوم کو دھوکا دیتے ہیں۔ سیاست سے اخلاقیات کب کی روانہ ہوگئی۔ حکومت نے تین سالوں میں عوام کومصیبت اور پریشانی کے علاوہ کچھ نہیں دیا ۔ وزیراعظم نے ایک بھی وعدہ پورا کیا ہے تو سامنے لائیں ۔ اب لوگوں کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے سابق ممبر قومی و صوبائی اسمبلی و امیر جماعت اسلامی سرگودھا جاوید اقبال چیمہ کی سرگودھا میں نماز جنازہ میں شرکت کے بعد کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق نے کہا کہ ملک کی شہ رگ کشمیر دشمن کے قبضہ میں ہے ۔