بارڈر ملٹری، لیویز کا پنجاب پولیس میں انضمام، کمیٹی تشکیل

بارڈر ملٹری، لیویز کا پنجاب پولیس میں انضمام، کمیٹی تشکیل

وزیرقانون سربراہ،کمیٹی ایکٹ اور آرڈر تیار، حکمت عملی مرتب کریگی

لاہور (اپنے نامہ نگارسے ،دنیانیوز)پنجاب حکومت نے بارڈر ملٹری پولیس اور لیولز کو پنجاب پولیس میں ضم کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ۔کمیٹی کے سربراہ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت ہونگے ممبران میں صوبائی وزیر سردار بہادر دریشک، ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری، محسن لغاری، محمد علی دریشک، خواجہ دائود محمد سلیمانی شامل ہیں۔ جاوید اختر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب ، آئی جی پنجاب ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ، کمشنر ڈی جی خان، ریجنل پولیس افسر ڈی جی خان، ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان، سابق پولیٹیکل اسسٹنٹ ، مقامی قبائل کے سربراہ بھی کمیٹی میں شامل ، کمیٹی کا مقصد بارڈرملٹری فورس کو ضم کرنے کے لئے ٹی او آرز بنانا ہے ، لیویز اور بارڈر ملٹری فورس کو پنجاب پولیس میں ضم کرنے کی تجویز پر کام کیا جائے گا ، کمیٹی اس حوالے سے ایکٹ، رولز اور آرڈر تیار کرے گی فورسز کو ضم کرنے کے حوالے سے جامع حکمت عملی تیار کی جائے گی ،ضم کردہ فورسز پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کے قوانین کے تحت کام کریں گے ۔ فریم ورک بنا کر ان فورسز کو ریگولر کیا جائے گا، وزیراعلی ٰ پنجاب کی منظوری کے بعد پنجاب حکومت نے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں