آرڈیننس مسترد ،حکومت خانہ جنگی پرتلی ہے :شہباز

آرڈیننس مسترد ،حکومت خانہ جنگی پرتلی ہے :شہباز

ظلم کی حکومت کوجانا ہوگا:اپوزیشن لیڈر،سہولیات واپس لے لیں:احسن اقبال ، اپوزیشن کونشانہ بنانے کانیاطریقہ،انتقامی کارروائی ہے :پیپلزپارٹی ، اے این پی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،ایجنسیاں، سٹاف رپورٹر، نامہ نگار)صدارتی آرڈیننس اپوزیشن نے مسترد کر دیا ۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ٹویٹ کیا کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بجلی بلوں میں 5 سے 35 فیصدتک ایڈوانس ٹیکس کا نفاذ حکومت کی عوام کے خلاف معاشی دہشت گردی ہے ۔ ظالم ونالائق حکومت ملک میں خانہ جنگی کرانے پر تلی ہے ۔ظلم کی حکومت کوجانا ہوگا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے آرڈیننس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آرڈیننس کے ذریعے اہم تبدیلیاں کر رہی ہے اور بہت سی سہولیات واپس لے لی گئی ہیں۔پیپلزپارٹی نے بھی صدارتی آرڈیننس مسترد کرتے ہوئے اسے اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا این او سی قرار دیا۔ نفیسہ شاہ نے اپنے بیان میں کہاکہ نیب اور ایف بی آر کو اختیارات بنیادی حقوق سلب کرنے کے مترادف ہیں۔ نیب اپوزیشن کے خلاف حالیہ کیسز میں کچھ ثابت نہیں کرسکا تو 20 سال قبل کی فائلیں کھول کر کیا کرے گا۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیرحیدر خان ہوتی نے بھی آرڈیننس کو اپوزیشن کو نشانہ بنانے کیلئے نیا طریقہ کار قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پارلیمنٹ کو بے توقیر کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑ رہی ۔صرف اپوزیشن کو ہراساں کیا جائیگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں