مہنگائی: حکومت کو گھر بھیجنا ہوگا: بلاول بھٹو

مہنگائی: حکومت کو گھر بھیجنا ہوگا: بلاول بھٹو

بجلی پر 35فیصد تک ٹیکس کے بعد پانی سر سے اونچا ہوچکا ،عام آدمی کا بجٹ متاثر کریگا ، وزیراعظم کھربوں کے فائدے لینے والے دوستوں پر ٹیکس لگائیں، چیئرمین پی پی کا بیان

کراچی(سٹاف رپورٹر ، نیوز ایجنسیاں ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہاقوم فیصلہ کرلے کہ اگر مہنگائی سے نجات چاہیے تو پی ٹی آئی حکومت کو گھر بھیجنا ہوگا،مہنگائی کے خلاف ملک بھر کے عوام کمر کس کر باہر نہ نکلے تو عمران خان کے عوام پر حملے نہیں رکیں گے ۔بجلی بلوں میں 35فیصد تک انکم ٹیکس کی وصولی سے متعلق صدارتی آرڈیننس پر تنقید کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ اگر ٹیکس لگانا ہے تو عمران خان اپنے امیر دوستوں پر لگائیں جنہیں ٹیکسوں میں اربوں کھربوں روپے کی چھوٹ دی گئی عوام تو پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بجلی کے بلوں میں 35فیصد تک انکم ٹیکس کے نفاذ کے بعد پانی سر سے اونچا ہوچکا ، عوام موبائل فون کارڈ سے لے کر عام ضروریات کی اشیا تک بالواسطہ ٹیکسوں کی صورت میں پہلے ہی اربوں روپے قومی خزانے میں جمع کروارہے ہیں، پٹرول کے بعد بجلی کی قیمتیں بڑھنے سے فیکٹریوں کی پیداواری لاگت میں ہونے والا اضافہ عام آدمی کے بجٹ کو مزید متاثر کرے گا، عمران خان نے مہنگائی کو پاکستان کے عوام کا سب سے بڑا مسئلہ بنادیا، بجلی کے 10ہزار روپے تک کے بلوں پر پانچ اور 20ہزار تک کے بلوں پر 10فیصد انکم ٹیکس مسترد کرتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں