نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ اطہرمن اللہ کل سماعت کریں گے
  • بریکنگ :- درخواست میں وفاقی حکومت،چیئرمین نیب سمیت دیگرکوفریق بنایاگیا
  • بریکنگ :- 8اکتوبر2021کووفاقی حکومت نےآرڈیننس جاری کیا،درخواست
  • بریکنگ :- ریٹائرڈججزکی دوبارہ تعیناتی آزادعدلیہ کےخلاف ہے،درخواست
  • بریکنگ :- درخواست میں سپریم کورٹ کےمختلف فیصلوں کاحوالہ دیاگیا
  • بریکنگ :- عدالت نیب آرڈیننس کوکالعدم قراردے،درخواست میں استدعا
  • بریکنگ :- حکومت کی جانب سےجاری نیب ترمیمی آرڈیننس کامعاملہ
  • بریکنگ :- نیب ترمیمی آرڈیننس چیلنج کرنےکی درخواست سماعت کیلئےمقرر
Coronavirus Updates

شہباز ذہنی توازن کھو چکے ، بتائیں بینک اکائونٹس کیسے بڑھے ؟شبلی

شہباز ذہنی توازن کھو چکے ، بتائیں  بینک اکائونٹس کیسے بڑھے ؟شبلی

دنیا اخبار

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ شہباز شریف اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں

گجرات ( آن لائن،این این آئی ) شہباز شریف کے بینک اکاؤنٹس بڑھے ، ملک غریب ہوا، اپنی جائیدادیں پاکستان لیکر آئیں۔ اپوزیشن لیڈر ڈیڑھ کروڑ روپے کی گھڑی پہن کر مہنگائی کی بات کرتے ہیں۔ انہیں چاہیے اِدھر گرمی میں آکر بیٹھیں اور غریب کی بات کریں، بتائیں نون لیگ کے دور میں شہباز شریف کے بینک اکاؤنٹ کیسے بڑھے ؟۔ مہنگائی ہے تو وجوہات بھی ہیں ، اپوزیشن کی منافقت نہیں چلے گی ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے سیریز ملتوی کرنے پر غصہ بھی ہے اور افسوس بھی، ہیڈ آف سٹیٹ لیول کی سکیورٹی ٹیم کو دی گئی تھی۔گجرات فین ایسوسی ایشن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اپنی صلاحیت کو بڑھانا ہو گا، پر عزم ہیں کہ الیکشن 2023 ای وی ایم پر کروائیں، الیکشن ہمیشہ تنازعات کا شکار رہے ہیں،ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب جانا ہے ، سٹیٹس کو کی فورسز کو ناکامی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہماری بجلی کی ضرورت گرمیوں میں 24000 میگاواٹ ہوتی ہے ، 60 سے 65 فیصد بجلی کولنگ کیلئے استعمال ہوتی ہے ، ملک میں غیر معیاری بجلی کی مصنوعات بنتی ہیں جو ضرورت سے زیادہ بجلی استعمال کرتی ہیں۔ جاپان نے اپنی بجلی کی مصنوعات کو معیاری بنانے پر توجہ دی ہے ، پاکستان میں 80 ملین پنکھے مارکیٹ میں ہیں، غیر معیاری پنکھے کا بل 950 روپے آتا ہے جبکہ سٹار فائیو ریٹنگ کے پنکھے کا بل 384 روپے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ 3400 میگا واٹ بجلی معیاری پنکھوں سے بچائی جا سکتی ہے ، عوام کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے کہ سٹار ریٹنگ کے پنکھے سے انھیں کیا فوائد ہونگے ۔ فین انڈسٹری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، 356 ارب سالانہ صارفین معیاری پنکھوں سے بچا سکیں گے ۔ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی سہولت بھی فین انڈسٹری کو مقامی سطح پر فراہم کی جائے گی، دوسرے مرحلے میں معیاری پانی کی موٹروں پر کام شروع کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement