لاہور کو چینی شہر چنگچا اور ملتان کو چاکا کا جڑواں شہر قرار دینے کی تجویز منظور

لاہور کو چینی شہر چنگچا اور ملتان کو چاکا کا جڑواں شہر قرار دینے کی تجویز منظور

کابینہ کمیٹی نے پنجاب کو چینی صوبہ ہنان کا جڑواں صوبہ ،لاہور کو چینی شہر چنگچاؤ اور ملتان کو چاکا کا جڑواں شہر قرار دینے کی تجاویز منظور کرلیں اور وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کا استعفیٰ بھی منظور کرلیا

لاہور(اپنے نامہ نگارسے ) وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی قانون کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے 18 نکاتی ایجنڈا امور پر غور و خوض کیا گیا اور مختلف تجاویز کی منظوری دی گئی۔ بورڈ آف ریونیو اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے مابین سروس لیول ایگریمنٹ کی منظوری دیدی گئی جبکہ اجلاس نے ایل ڈی اے کے وائس چیئرمین شیخ محمدعمران کا استعفیٰ بھی منظور کرلیا۔ کابینہ نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ کے مستعفی ارکان کی جگہ نئے ارکان نامزد کرنے کی تجویز سے اتفاق کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں