وفاقی کابینہ کا اجلاس21ستمبر کو طلب ،20نکاتی ایجنڈا زیر غور آئیگا

وفاقی کابینہ کا اجلاس21ستمبر کو  طلب ،20نکاتی ایجنڈا زیر غور آئیگا

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 21 ستمبر کو طلب کرلیا ۔اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا

اسلام آباد (آن لائن) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ کی منسوخی سمیت اہم امور پر گفتگو ہوگی۔ وفاقی کابینہ 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔ اجلاس میں ای وی ایم اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے پر بریفنگ دی جا ئیگی ۔ وزارت مواصلات کے رولز آف بزنس 1973 میں ترمیم بھی ایجنڈے کا حصہ ہے ۔ کابینہ ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان کے چیئرمین کی تقرری ، نادرا کے مالی سال2021 کے آڈٹ کی منظوری دے گی ۔ کابینہ ازبکستان کو بزنس ویزا لسٹ میں شامل کرنے کی بھی منظوری دے گی۔ خطے کے ممالک سے فلمیں درآمد کرنے کا معاملہ بھی کابینہ میں زیر بحث آئے گا ۔ کابینہ جموں وکشمیر سٹیٹ پراپرٹی بجٹ ، ڈریپ کے سی ای او کی تعیناتی ، مردم شماری کیلئے تجاویز کی منظوری دے گی۔ ریلوے بورڈ کے ممبران کی تعیناتی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا ، کابینہ کمیٹی برائے نجکاری اور ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں