بچی زیادتی کے بعد قتل :لڑکی سے والدین کے سامنے زیادتی

بچی زیادتی کے بعد قتل :لڑکی سے والدین کے سامنے زیادتی

مانانوالہ میں طالبہ سکول سے آرہی تھی ملزم نے اغوا کر لیا، لاش پھینک دی ، شیخوپورہ میں ڈاکو گھر داخل ہوئے لڑکی کو کمرے میں لے گئے ، 3 ملزم گرفتار

شیخوپورہ،مانانوالہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ دنیا)مانانوالہ میں 6 سالہ بچی کو نوجوان نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا ، بچی کی لاش کو اپر گوگیرہ نہر چندر نگر کے کنارے سرکنڈوں میں پھینکا گیا ،بتایا گیا کہ مانانوالہ کے نواحی گاؤں قلعہ شبدیو سنگھ میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کی نرسری کی طالبہ محنت کش محمدنویدکی 6 سالہ بیٹی ہادیہ سکول سے واپس آرہی تھی کہ راستے میں ملزم احمد رضا نے اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا ، مانانوالہ پولیس نے ملزم کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرکے لاش برآمد کرلی ۔ شیخوپورہ کے علاقہ نواب کوٹ میں ڈاکوؤں نے حافظہ قرآن لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی جس کے بعد پورا علاقہ سراپا احتجاج بن گیا ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ پر فوری نوٹس لیا جس پر پولیس نے 3ملزم عمران ،شہزاد خان اور خرم شہزاد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ۔ بتایا گیا کہ کاشتکار عبدالواحد اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر میں سویا ہوا تھا کہ ملزم دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہو گئے اور عبدالواحد اس کی بیٹی اور بیوی کو اٹھاکر ایک کمرے میں لے جا کر باندھ دیا اور باری باری ماں باپ کے سامنے لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرتے رہے ، ملزم لڑکی کے کانوں سے زیورات اور گھر سے 22ہزار کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان بھی لے گئے ، ملزم رات 11بجے سے لے کر رات ڈیڑھ بجے تک گھر میں موجود رہے ،تھانہ بھکھی پولیس نے ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں