کورونا:63اموات،15سے 18سال تک کی ویکسی نیشن

کورونا:63اموات،15سے 18سال تک کی ویکسی نیشن

ملک میں2512نئے کیسز،لاہورمیں5اورپنجاب بھر میں20افرادجاں بحق

اسلام آباد،لاہور(خصوصی نیوز رپورٹر،ہیلتھ رپورٹر)کورونا کے باعث ملک میں مزید 63 اموات رپورٹ ہوئی ہیں اور 2512 نئے کیسز سامنے آگئے جبکہ 15 سے 18 سال تک کے بچوں کی ویکسی نیشن بھی شروع کردی گئی ہے ، لاہور میں 5 اور پنجاب بھر میں 20 افرادجاں بحق ہوگئے ۔ پنجاب میں 1192نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ لاہور میں 546، راولپنڈی 114، سرگودھا 69، فیصل آباد 68، ملتان 39 اور گوجرانوالہ میں 20 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ۔ پنجاب میں مجموعی مثبت شرح 6.5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ لاہور میں مثبت شرح 9.2 فیصد پر آگئی۔ علاوہ ازیں آج سے 15 سے 18 سال عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن شروع کی جارہی ہے ۔ بچوں کو بغیر رجسٹریشن، پن کوڈ اور صرف ب فارم کی بنیاد پر ویکسین لگے گی۔ محکمہ صحت کے مطابق پنجاب بھر میں 2 کروڑ 95 لاکھ سے سے زائد شہریوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے ۔ دوسری جانب این سی او سی کی جانب سے دوسری ڈوز لگوانے والے اہل افراد کیلئے اتوار کا دن خصوصی طور پر مقرر کردیا گیا ہے ۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبہ بھر میں کورونا کے حوالے سے ہیلتھ ایمرجنسی میں مزید 3 ماہ کی توسیع کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں