طالبان کا لڑکیوں کے سکول جلدکھولنے کااعلان

طالبان کا لڑکیوں کے سکول جلدکھولنے کااعلان

علیحدہ کلاسز ہونگی:ترجمان طالبان ، کورونا شرح صفررہ گئی :انس حقانی

اسلام آباد (این این آئی)طالبان کے ترجمان اور افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے لڑکیوں کے سکول کھولنے سے متعلق اہم اعلان کیا ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ افغانستان میں لڑکیوں کے سکول جلد کھول دئیے جائیں گے ، لڑکیوں کیلئے علیحدہ کلاسز اور اساتذہ کا انتظام کیا جارہا ہے ،دوسری جانب طالبان کے سینئر رہنما اور حقانی نیٹ ورک کے سربراہ جلال الدین حقانی کے بیٹے انس حقانی نے صحافیوں سے ملاقات میں دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد کورونا کیسز کی شرح ڈرامائی طور پر کم ہوکرصفررہ گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں جنگ میں ہونے والی ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد بھی صفر ہوگئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں