مشرف‘زرداری‘گیلانی کیسز‘لاہورہائیکورٹ کافل بینچ تشکیل

مشرف‘زرداری‘گیلانی کیسز‘لاہورہائیکورٹ کافل بینچ تشکیل

چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں بینچ کل کیسز کی سماعت کرے گا

لاہور (کورٹ رپورٹر)سابق صدور پرویز مشرف ،آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے متعلق زیر التوا کیسز کی سماعت کیلئے لاہور ہائی کورٹ نے فل بینچ تشکیل دے دیا ۔چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ کل کیسز کی سماعت کرے گا۔تین رکنی فل بینچ میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس شجاعت علی خان بھی شامل ہیں۔درخواست گزاررانا علم الدین غازی ایڈووکیٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی ایمرجنسی اور سابق صدر آصف زرداری کے خلاف کیس دائر کررکھا ہے ۔شاہد نسیم گوندل اور اللہ بخش گوندل ایڈووکیٹ نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے متعلق درخواستیں دائر کی تھیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں