پاک فوج کے دستوں نے اقوام متحدہ کی مشق مشترکہ منزل میں حصہ لیا

پاک فوج کے دستوں نے اقوام متحدہ  کی مشق مشترکہ منزل میں حصہ لیا

پاک فوج کے دستوں نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے کوشان ٹریننگ بیس میں منعقدہ اقوام متحدہ کے امن مشن کی کثیر القومی مشق مشترکہ منزل2021 میں حصہ لیا

راولپنڈی (دنیا نیوز، اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق پاکستان ، چین ، منگولیا اور تھائی لینڈ کے فوجی دستے اس کثیر القومی مشق میں حصہ لے رہے ہیں، اس مشق میں مختلف مشنوں میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کی جانب سے انجام دی جانے والی کارروائیوں کی تربیت پر توجہ مرکوز کی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں