لیگی ایم پی اے اظہر عباس چانڈیہ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

لیگی ایم پی اے اظہر عباس چانڈیہ  کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

جنوبی پنجاب کے شہر مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے صوبائی حلقے پی پی 269 سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے اظہر عباس چانڈیہ نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا

لاہور(دنیا نیوز)انہوں نے چوک سرور شہید میں کارنرمیٹنگ کے دوران مسلم لیگ ن سے تحریک انصاف میں جانے کا اعلان کیا ۔اس موقع پر اظہر عباس چانڈیہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے منتخب ہوا تھا، اب سمجھ لیں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں