براڈشیٹ نے پاکستان سے مزید 12 لاکھ پاؤنڈ مانگ لئے
پاکستان سے 3کروڑ ڈالر وصول کرنے والی برطانوی فرم براڈ شیٹ نے حکومت پاکستان اور نیب سے مزید 12 لاکھ پاؤنڈ مانگ لیے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) براڈشیٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) اورحکومت پاکستان سے مزید 12 لاکھ پاؤنڈقانونی فیس اور ادائیگیوں کی مد میں مانگے ہیں۔براڈ شیٹ کیس پرپاکستان کے اب تک تقریباً 6کروڑ 50لاکھ ڈالر خرچ ہوچکے ہیں،لندن کے بینک ذرائع کے مطابق 17 اگست کو براڈ شیٹ کو 9 لاکھ20 ہزارپاؤنڈ ادا کیے گئے ۔براڈ شیٹ کے وکلا نے لندن میں نیب کے وکلا ایلن اینڈ ایوری کو خط بھیجا جس کے مطابق یہ رقم پاکستان سے اصل رقم لینے میں خرچ ہوئی جس کا عدالت جائزہ لے چکی ۔خط میں کہا گیا ہے کہ نیب کو یہ رقم اپنے اور وکلا کے طرزعمل اورغیرفعال ہونے پر دینا پڑے گی۔براڈ شیٹ کے وکلا کا خط اسلام آباد میں نیب ہیڈ کوارٹر پہنچ گیا ہے ۔براڈ شیٹ کے چیف ایگزیکٹو کاوے موسوی کا کہنا ہے کہ معاملہ خوشگوار طریقے سے حل نہ ہوا تو کارروائی آگے بڑھائیں گے ۔