پنجاب: 10اسسٹنٹ کمشنرز 3پولیس افسروں کے تقرروتبادلے

پنجاب: 10اسسٹنٹ کمشنرز  3پولیس افسروں کے تقرروتبادلے

حکومت پنجاب نے 10اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے

لاہور (اپنے نامہ نگار سے ،سپیشل کرائم رپورٹر)نوٹیفکیشن کے مطابق جنرل اسسٹنٹ ریونیوجہلم ملک نور زمان کو اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان ،سیکشن آفیسر محکمہ ایجوکیشن انصر علی کو اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز لاہور ،جنرل اسسٹنٹ ریونیوچکوال عبدالرحمن خان کو اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں ،اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب حیدر عباس کو اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ،کامران صغیر کو اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب تعینات کردیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر صدرگوجرانوالہ ثریا حیدر کو او ایس ڈی بنایا گیا ہے ، انعم فاطمہ کو اسسٹنٹ کمشنر صدرگوجرانوالہ لگا دیا گیا،اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذوالفقار احمد کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ماریہ جاوید کو اسسٹنٹ کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر جنرل سرگودھا قدسیہ نیاز کو اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔آئی جی پنجاب رائو سردار علی نے تین پولیس افسروں کے تبادلے کر دئیے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد شاہد کو ایڈیشنل ڈائریکٹر سنٹرل ایس پی یو لاہور ،کرنل (ر)مہدی نعیم کو ایڈیشنل ڈائریکٹر سائوتھ ملتان ،لیفٹیننٹ کرنل (ر)ندیم خان کو ایڈیشنل ڈائریکٹر نارتھ ایس پی یو راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں