بابا گورو نانک کی 482 ویں برسی کی تقریبات آج سے شروع

 بابا گورو نانک کی 482 ویں برسی  کی تقریبات آج سے شروع

کرتار پور میں بابا گورو نانک کی 482 ویں برسی کی تین روزہ تقریبات آج شروع ہو رہی ہیں

شکرگڑھ (تحصیل رپورٹر ) دربار کرتار پور کو پھولوں سے سجا دیا گیا۔کل زیرو لائن تک 5 پیاروں کی سربراہی میں نگر کیرتن کا جلوس نکالا جائے گا،ممبر پاکستان سکھ گورو دوارہ کمیٹی سردار اندرجیت سنگھ کے مطابق بانی بابا گورو نانک کی 482 ویں برسی کی تقریبات آج سے شروع ہو رہی ہیں ،سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں یاتریوں کو کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں