عمرشریف کوامریکا لے جانے کیلئے ایئرایمبولینس کی آمد کل تک متوقع

عمرشریف کوامریکا لے جانے کیلئے  ایئرایمبولینس کی آمد کل تک متوقع

شدید علیل اداکار عمر شریف کو علاج کیلئے امریکا لے جانے والی ایئر ایمبولینس کی جناح ٹرمینل پر آمد کل منگل کو متوقع ہے

کراچی(سٹاف رپورٹر)ذرائع نے بتایاہے کہ ایئر ایمبولینس کمپنی کو آج پیر کے روز ڈالرز میں ادائیگی کر دی جائے گی، عمر شریف کا علاج امریکا کے جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال میں ہوگا۔ ایئر ایمبولینس کی آمد سے قبل سی اے اے سے پیشگی اجازت لی جائے گی، ایئر ایمبولینس کی کراچی سے روانگی کے بعد ری فیولنگ کا شیڈول طے کیا جائے گا۔دو دن قبل کامیڈین عمر شریف اور ان کے اہل خانہ کو امریکا کے ویزے جاری کیے گئے تھے ، جس پر سندھ حکومت نے امریکی قونصل خانے کا شکریہ ادا کیا، عمر شریف کی خواہش کے مطابق ان کی اہلیہ زریں عمر ساتھ جائیں گی، جب کہ امریکا میں ڈاکٹر طارق شہاب سرجری کے انتظامات کر رہے ہیں۔خیال رہے سندھ حکومت نے عمر شریف کے علاج کے لیے 4 کروڑ روپے کی رقم جاری کی ہے ، رقم ایئر ایمبولینس اور دیگر اخراجات پر خرچ ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں