صدارتی آرڈیننس واپس لیں

 صدارتی آرڈیننس واپس لیں

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بجلی بلوں میں انکم ٹیکس عائد کرنے پر ٹو یٹر پر ردعمل میں کہا کہ نالائق حکومت نے مہنگائی کے ستا ئے عوام پر ایک اور صدارتی آرڈیننس کے ذریعے انکم ٹیکس عائد کردیا

اسلام آباد (این این آئی)بیان میں انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نیازی حکومت کے اس عوام دشمن صدارتی آرڈیننس کی شدید مذمت کرتی ہے ۔ اسے فوری واپس لیا جائے ، انہوں نے کہاکہ غریب عوام پہلے ہی بالواسطہ ٹیکسز، مہنگائی اور بے روزگاری کو جھیل رہے ہیں، لوگ بجلی کی لوڈشیڈنگ، گیس کے شدید بحران اور پانی کی قلت سے بہت پریشان ہیں ۔پیپلزپارٹی بجلی بلوں میں انکم ٹیکس صدارتی آرڈیننس کو مسترد کرتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں