ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی،یوٹیلیٹی سٹو رز کی چینی کے 150 بیگز ضبط

 ذخیرہ اندوزوں کیخلاف  کارروائی،یوٹیلیٹی سٹو رز کی  چینی کے 150 بیگز ضبط

ذخیرہ اندوزوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے گرین ٹاؤن کے علاقے عظمت چوک میں چینی کی ذخیرہ اندوزی کی اطلاع پر چھاپہ مارا

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے ) ذخیرہ اندوزوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے گرین ٹاؤن کے علاقے عظمت چوک میں چینی کی ذخیرہ اندوزی کی اطلاع پر چھاپہ مارا اور وہاں سے یوٹیلیٹی سٹورز کی چینی کے 150 بیگز ضبط کر لئے اور دو افراد علی اور اسامہ کو گرفتار کر لیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں