ترکی سے سمگل شدہ کوروناانجکشن ایکٹیمرازائدقیمت پربیچنے والا گرفتار
چیف ڈرگ انسپکٹر اسلام آباد سردار شبیر احمد نے ترکی سے سمگل شدہ اور مقرر کردہ قیمت سے مہنگا کورونا وائرس کا انجکشن ایکٹیمرا فروخت کرنے والے شخص کو پکڑ لیا
اسلام آباد(نیوز رپورٹر) یہ شخص پمز میں ایکٹیمرا انجکشن منظور شدہ قیمت 59 ہزار کی بجائے ایک لاکھ 20 ہزار میں فروخت کررہا تھا۔ یہ انجکشن ترکی سے سمگل کیا گیا تھا۔ تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔