وزارت خزانہ نے 2ماہ میں ملازمین کو 5کروڑ93لاکھ اعزازی تنخوا ہ دیدی
وفاقی حکومت کی کفایت شعاری پالیسی پر عمل کرنے والی وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ہی ملازمین کو پانچ کروڑ 93 لاکھ روپے اعزازی تنخواہ کی مد میں د ے د ئیے
اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) وزارت خزانہ نے رواں مالی سال میں اعزازی تنخواہوں کیلئے 32کروڑروپے مختص کئے تھے جن میں سے 8کروڑ69لاکھ روپے جاری کر دئیے گئے ہیں۔وزارت خزانہ نے دو ماہ میں ملازمین کو 15لاکھ روپے سے زائد اوورٹائم کی مدمیں د ئیے ۔ افسران وملازمین کو کنو ینس چارج کی مد میں 75لاکھ روپے اور کنوینس الائونس کی مد میں66لاکھ روپے دئیے ،وزارت خزانہ نے پٹرول اخراجات پر دو ماہ میں15لاکھ روپے اور ٹرانسپورٹ اخراجات کی مد میں تین لاکھ روپے کے اخراجات کئے ہیں۔