ن لیگ کے ڈویژنل اجلاس نواز شریف30ستمبر کو حکومت مخالف تحریک کا روڈ میپ دینگے

ن لیگ کے ڈویژنل اجلاس  نواز شریف30ستمبر کو حکومت  مخالف تحریک کا روڈ میپ دینگے

مسلم لیگ کو منظم اور متحرک کرنے کے حوالے سے ڈویژنل سطح کے اجلاسوں کا سلسلہ جاری ہے ۔مسلم لیگ ن گوجرانوالہ ڈویژن کا اجلاس آج ماڈل ٹائون میں ہوگا

لاہور(اپنے سیاسی رپورٹر سے )جس کی صدارت پارٹی قائد نواز شریف کریں گے ۔21 ستمبر کو ملتان ڈویژن ،22 ستمبر کو سرگودھا ، 27 ستمبر کو ساہیوال، 28 ستمبر کو راولپنڈی، 29 ستمبر لاہور اور 30 ستمبر کو فیصل آباد ڈویژن کا اجلاس ہوگا ،ذرائع کے مطابق نواز شریف 30 ستمبر کو حکومت مخالف ممکنہ تحریک کے حوالے سے پارٹی کو آئندہ کا روڈ میپ اور خصوصی ہدایات دیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں