شکایت کنندگان کو12لاکھ روپے کی واپسی،صدرنے بینکنگ محتسب کافیصلہ برقراررکھا

شکایت کنندگان کو12لاکھ  روپے کی واپسی،صدرنے  بینکنگ محتسب کافیصلہ برقراررکھا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پرائیویٹ بینکوں کو شکایت کنندگان کے اکاؤنٹ میں 12 لاکھ روپے کی رقم جمع کرانے کا بینکنگ محتسب کا فیصلہ برقرار رکھا ہے

اسلام آباد(سیاسی رپورٹر)ایوان صدر کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پرائیویٹ بینکوں نے بینکنگ محتسب کے فیصلے کیخلاف صدر مملکت کو درخواست دائر کر رکھی تھی۔ واضح رہے کہ نجمہ سلطانہ، زاہد شاہ اور طارق محمود چودھری نامی شہریوں کے اکاؤنٹس سے دھو کا دہی کے ذریعے 12 لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم نکال لی گئی تھی کیونکہ شکایت کنندگان نے نوسر باز افراد کو ٹیلی فون پر اپنے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کی تھیں۔ بلا اجازت اکاؤنٹس سے رقم ٹرانسفر کرنے پر بینکنگ محتسب نے پرائیویٹ بینکوں کو رقم واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں