حضرت داتاگنج بخش کاعرس،محکمہ اوقاف نے حکومت سے ایڈوائزری مانگ لی

حضرت داتاگنج بخش کاعرس،محکمہ اوقاف  نے حکومت سے ایڈوائزری مانگ لی

حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کی تقریبات کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے

لاہور (نمائندہ دنیا ) عرس تقریبات کا آغاز26ستمبرسے ہوناہے جبکہ حکومت نے 30 ستمبر تک مزارات کو بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔ محکمہ اوقاف نے پنجاب حکومت سے ایڈوائزری مانگ لی ۔ذرائع نے بتایا کہ عرس کی تقریبات کیلئے کیبنٹ کمیٹی برائے انسداد کورونا کو درخواست دے دی گئی ہے ، عرس تقریبات کیلئے مزار شریف کو کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ کمیٹی کرے گی، محکمہ اوقاف نے انتظامات کو حتمی شکل دے رکھی ہے ، لنگر، سبیل، سٹیج کی تیاری کا عمل جاری ہے ۔ گورنر پنجاب چودھری سرور ،وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار کو دعوت نامہ بھیجا جا چکا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں