نشترکالونی، مکان کی چھت گرنے سے باپ بیٹی جاں بحق

نشترکالونی، مکان کی چھت گرنے سے باپ بیٹی جاں بحق

اللہ دتہ ، 13سالہ بیٹی دم گھٹنے سے دم توڑ گئے ، بیوی زخمی،ہسپتال منتقل

لاہور(خبر نگار سے )نشتر کالونی میں ہال نما عمارت کی چھت گرگئی ۔ واقعہ میں باپ بیٹی ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی میں 2 منزلہ مکان کی چھت زور دار دھماکے سے نیچے جا گری جس کے نتیجے میں 3 افراد ملبے تلے دب گئے ۔ ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کیا تاہم اس دوران دم گھٹنے سے اللہ دتہ اور اسکی 13 سالہ بیٹی جاں بحق ہوگئے اللہ دتہ کی بیوی کو زخمی حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ جہاں اسکا علاج جاری ہے ۔ حادثے کی وجہ مکان کی خستہ حالی بتائی گئی ہے ، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں