ڈسکہ:خالہ کی سیلفی نے شیر خوار بھانجی کی جان لے لی

ڈسکہ:خالہ کی سیلفی نے شیر خوار بھانجی کی جان لے لی

رکشے میں سوار عاصمہ کی شال سیلفی لیتے ہوئے ٹائر میں پھنس گئی ، حادثہ گلو ٹیاں موڑ کے قر یب پیش آ یا، محراب موقع پر ہی دم توڑ گئی

ڈسکہ، منڈیکی گورائیہ (نامہ نگار،نمائندہ دنیا)خالہ کے سیلفی بنانے کے شوق نے ایک سالہ بھانجی کی جان لے لی۔ نواحی گاؤں بلے والی کی 24 سالہ عاصمہ بی بی اپنی شیر خوار بھانجی محراب کے ہمراہ ڈسکہ سے گاؤں جارہی تھی، جب وہ موڑ گلوٹیاں کے قریب پہنچی توخاتون نے موبائل فون نکال کر سیلفی بنانا شروع کردی، اسی دوران اس کی شال رکشہ کے ٹائر میں پھنس گئی اور رکشہ الٹ گیا جس کے نتیجہ میں شیر خوار محراب موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں