نیوٹریشن پروگرام کابجٹ آئی ایم ایف کی امداد سے مشروط

نیوٹریشن پروگرام کابجٹ آئی ایم ایف کی امداد سے مشروط

وزارت صحت کا منصوبہ 6 ماہ سے بجٹ نہ ملنے پر منظور نہیں ہوسکا

اسلام آباد(نیوز رپورٹر )وزارت خزانہ نے ملک بھر میں خورا ک کی قلت و غذائیت کی کمی کا شکار بچوں اور خواتین کیلئے نیوٹریشن پروگرام کے بجٹ کو آئی ایم ایف سے ملنے والی امداد سے مشروط کردیا ہے ۔ وزارت قومی صحت کا منصوبہ 6 ماہ سے بجٹ کی دستیابی نہ ہونے کے باعث منظور نہیں ہوسکا ہے ۔ وزارت نے 300 ارب روپے سے زائد کے اس منصوبے کو منظوری کیلئے وزارت منصوبہ بندی اور وزارت خزانہ کو بھجوایا تھا تاہم وزارت خزانہ نے فی الحال بجٹ دینے سے معذرت کی ہے اور آئی ایم ایف سے قرض ملنے کے بعد بجٹ جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ وفاقی حکومت کے نیوٹریشن پروگرام کے مطابق اس منصوبہ کیلئے نصف بجٹ وفاقی حکومت دے گی اور نصف بجٹ چاروں صوبے فراہم کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں