منشیات فروشوں کی خاتون سے دست درازی،ڈولفن اہلکار پرتشدد

منشیات فروشوں کی خاتون سے دست درازی،ڈولفن اہلکار پرتشدد

ملزم اعظم ،ہمایوں خاتون کے گھرگھسے ، کپڑے پھاڑ دئیے ،اہلکاریرغمال بنالیا ، پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی،دونوں ملزم گرفتار ، دو مقدمات درج

لاہور (خبر نگار سے )نواں کوٹ کے علاقے میں منشیات فروش آپے سے باہر ہو گئے ہیں ۔ خاتون کیساتھ مبینہ چھیڑ خانی کرتے ہوئے اسکے کپڑے پھاڑ دئیے ۔ بعدازاں ڈولفن فورس کے اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔ نواں کوٹ میں ملزموں کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ۔ نواں کوٹ میں ملزم اعظم اور ہمایوں نے گھر میں داخل ہو کر خاتون سے چھیڑ خانی کی اور کپڑے پھاڑدئیے ، اسکے بعد جب ڈولفن فورس موقع پر پہنچی تو ایک ملزم نے ڈولفن فورس کی ٹیم پر حملہ کر دیا ۔ ملزم نے ڈولفن اہلکار کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور وردی پھاڑ کر زخمی کر دیا اور ڈولفن اہلکار کو کوارٹر کے اندر لے گئے ۔ ڈولفن فورس نے ہوائی فائرنگ کر کے ساتھی اہلکار کو چھڑایا۔پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر دونوں کو گرفتار کر لیا ۔ ملزموں کے خلاف 2 الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں