بالائی علاقوں میں آج سے مون سون ہوائیں داخل ، بارش کا امکان
ملک کے بالائی علاقوں میں آج شام سے مون سون ہوائیں داخل ہوں گی
لاہور،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،اپنے رپورٹر سے ) جو25 ستمبر تک ملک کے دیگر حصوں میں بھی بارش کا باعث بنیں گی، ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم اسلام آباد ، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اوربالائی، جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پرگرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطا بق آج رات سے 24 ستمبر تک کشمیر ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، جہلم ، گجرات ، منڈی بہاؤالدین ،سیالکوٹ ، نارووال ، گوجرانوالہ ، حافظ آباد ، لاہور ، اوکاڑہ، فیصل آباد ، سر گودھا، میا نوالی، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر، چترال، پشاور،کوہاٹ ،وزیرستان، گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔