مہمند:اراضی کے تنازع پر فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت3افرادجاں بحق
ضلع مہمند کی تحصیل حلیم زئی میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں باپ بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے
اسلام آباد (صباح نیوز)دونوں گروپوں میں اراضی پر تنازع چل رہاتھا،پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افرادکی شناخت رسول خان، اس کے بیٹے ابراہیم اور زیور خان کے نام سے ہوئی ہے ، لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال مہمند منتقل کر دیا گیاہے ۔