شہریا رآفریدی کوپہلی بار امریکا جانے کے باعث مختصر وقت کیلئے روکا گیا ،دفتر خارجہ
چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار خان آفریدی کو امریکا میں نیویارک ایئرپورٹ پر روکے جانے پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ شہریار آفریدی کو پہلی مرتبہ امریکا جانے کی وجہ سے مختصر وقت کیلئے روکا گیا
اسلام آباد(وقائع نگار، این این آئی) اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ شہریار آفریدی کو معمول کی چیکنگ کے بعد کلیئر کر دیا گیا،پاکستانی سفارتخانے نے اس حوالے سے کوئی گارنٹی دے کر انہیں کلیئر نہیں کرایا۔ ترجمان نے کہاکہ سوشل میڈیا پر چلنے والے ان دعوئوں میں کوئی صداقت نہیں۔