مولانا تقی عثمانی وفاق المدارس العربیہ کے سربراہ منتخب

 مولانا تقی عثمانی وفاق المدارس  العربیہ کے سربراہ منتخب

جامعہ دارالعلوم کراچی کے سربراہ اورممتازعالم دین مولانا تقی عثمانی کو وفاق المدارس العربیہ کا سربراہ منتخب کرلیاگیا

لاہور(سیاسی نمائندہ) مولاناعبدالرزاق سکندرکی وفات کے بعد سربراہ کا عہدہ خالی تھا۔ وفاق المدارس العربیہ کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس جامعہ اشرفیہ لاہورمیں منعقد ہوا، جس میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بھی شریک ہوئے ۔ مولانا فضل الرحمن نے وفاق المدارس کے سربراہ کے لیے مولاناتقی عثمانی کانام پیش کیاتواجلاس میں شریک علمائے کرام نے ان کی حمایت کی جس کے بعد مولاناتقی عثمانی کوبلامقابلہ صدرجبکہ جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کے مولانا انوارالحق کو نائب صدر منتخب کیا گیا ۔ مولانا تقی عثمانی 1980 سے 1982 تک وفاقی شرعی عدالت اور 1982 سے 2002 تک عدالت عظمیٰ پاکستان کے شریعت اپیلٹ بینچ کے جج رہے ہیں۔ بین الاقوامی اسلامی فقہ اکادمی، جدہ کے نائب صدر اور دارالعلوم کراچی کے نائب مہتمم ہیں۔ اس کے علاوہ آپ آٹھ اسلامی بینکوں میں بحیثیت شرعی مشیر کام کر رہے ہیں اور البلاغ جریدے کے مدیر اعلیٰ اورمتعدد کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں