شہباز شریف کی گھڑی کی قیمت کتنی ہے ؟
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے ترجمان ملک محمد احمد خان نے وفاقی وزیر شبلی فراز کے شہباز شریف کی گھڑی کی قیمت سے متعلق بیان کو انتہائی مضحکہ خیز قرار
لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے ترجمان ملک محمد احمد خان نے وفاقی وزیر شبلی فراز کے شہباز شریف کی گھڑی کی قیمت سے متعلق بیان کو انتہائی مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دروغ گوئی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے ،شہبازشریف نے جو گھڑی پہن رکھی ہے وہ انہیں ان کے والد میاں محمد شریف نے دی تھی جو انہوں نے 70 کی دہائی میں جرمنی کے دورے کے موقع پر خریدی تھی اور اس وقت اس کی پاکستانی کرنسی میں مالیت 2 ہزار روپے تھی ، والد سے عقیدت اورلگاؤ کی وجہ سے شہباز شریف نے 50سال سے وہی گھڑی پہن رکھی ہے جسے کئی مرتبہ مرمت بھی کرایا گیا ۔واضح رہے کہ ہفتہ کے روزوفاقی وزیرشبلی فراز نے گجرات میں پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ شہبازشریف ڈیڑھ کروڑ کی گھڑی پہن کر مہنگائی کی بات کرتے ہیں۔