مہنگائی میں اضافہ، دالیں، دددھ، سبزیاں پہنچ سے باہر

مہنگائی میں اضافہ، دالیں، دددھ، سبزیاں پہنچ سے باہر

چینی 110، گھی 350 ، دال مونگ160، چنے 200 روپے کلو فروخت ، ٹینڈے ، کریلا 120، مٹر230، شیور انڈے 180 روپے درجن بکنے لگے

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی اشیائے ضروریہ عوام کی پہنچ سے باہر ہونے لگیں ۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی 110، گھی 350، چائے کی پتی200گرام240، دال مونگ 160،دال ماش300، چنے 200، آٹابیس کلوتھیلا 1250 ،چکی کاآ ٹا1600 روپے ، چاول باسمتی200، دال چنا 180، بیسن 200 ، لال لوبیا 260، دال مسور 180، لال مرچ پسی ہوئی بغیر رنگ کے 600، ادرک 440، لہسن 300، ٹینڈے 120، کریلا 120، مٹر230، فراشبین 110، کھجور ایرانی خشک300 روپے کلو، شیور انڈے 180 روپے درجن ،سیب 160،انگور سندر خانی250 ،انگور ٹافی150، تازہ دہی 150 روپے کلو جبکہ تازہ دودھ 130روپے لٹر فروخت کیا جارہا ہے ۔ ملک فروشوں اور گوالوں نے تازہ دودھ فی لٹر 10روپے مہنگا کرنے کا عندیہ دے دیا۔ عام استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے جس نے متوسط اور سفید پوش طبقے کے ہوش اڑا کر رکھ دیئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں