مقبوضہ کشمیر:30سالوں میں 11ہزار 245 خواتین کی بیحرمتی
بھارت خواتین کی بے حرمتی کوجنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے ،رپورٹ
اسلام آباد(اے پی پی)غیر قانونی طور پربھارت کے زیرتسلط جموں و کشمیرمیں بھارتی فورسز نے گزشتہ تین دہائیوں کے دوران 11ہزار245 خواتین کی بے حرمتی کی ہے بھارت ہراسانی اورخواتین کی بے حرمتی کو جنگی ہتھیار کے طورپر استعمال کررہا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کی جارحیت کے نتیجے میں 1989سے آج تک22ہزار923 خواتین بیوہ ہوچکی ہیں۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ 23 فروری 1991 کی رات کو مقبوضہ جموں وکشمیر کے کنن اور پوشپورہ علاقوں میں تقریبا 100 خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ بھارت کشمیریوں کی تذلیل اور حوصلہ شکنی کے لئے مقبوضہ جموں وکشمیر میں جان بوجھ کر خواتین کونشانہ بنارہا ہے ۔