شہبازشریف جعلی اکائونٹس کیس، بینک کانائب صدرگرفتار

شہبازشریف جعلی اکائونٹس کیس، بینک کانائب صدرگرفتار

ہیڈآف کمپلائنس عاصم سوری پربینکرزاورگواہان پردبائوڈالنے کاالزام ہے سابق ڈائریکٹرایف آئی اے اظہرکے بھی رابطے ،گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل

لاہور (نمائندہ دنیا )ایف آئی اے نے شہباز شریف کے جعلی اکا ئونٹس کیس میں نجی بینک کے نائب صدرکو گرفتار کر لیا ۔ملزم کے ساتھ رابطوں کے انکشاف پر سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے اظہر کی گرفتاری کیلئے بھی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ۔ ایف آئی اے لاہور نے شہباز شریف فیملی کے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں بینکرز اور گواہان پر دباؤ ڈالنے کے الزام میں نجی بینک کے وائس پریذیڈنٹ اور ہیڈ آف کمپلائنس عاصم سوری کو گرفتار کر لیا ۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں بینکرز اور گواہان پر بیان بدلنے کے لئے دبائوڈالاتھا، ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے عاصم سوری کے ساتھ رابطوں کے انکشاف پر ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر لاہور کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں ۔سابق ڈائریکٹر اظہر ایف آئی اے میں بطور ایڈیشنل ڈائریکٹر بینکنگ سرکل کے ہیڈ رہ چکے ہیں ۔ایف آئی اے نے سابق ڈائریکٹر اور ملزم عاصم سوری کے درمیان موبائل چیٹ قبضے میں لے لی جبکہ نجی بینک کے مالک کے ساتھ بھی دونوں کے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ اس کیس میں نجی بینک کے مالک اور معروف کاروباری شخصیت میاں منشا کو سوالنامہ بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں