ناموس رسالتؐ کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا : ختم نبوت کانفرنس
عقیدہ ختم نبوت ایمان کی بنیاد ، قادیانی آئین کے باغی ،قوانین میں کسی قسم کی تبدیلی برداشت نہیں کریں گے ، 18سال سے کم عمر نوجوانوں کے قبول اسلام کے خلاف بل کی شدید مذمت کرتے ہیں :رہنمائوں کا خطاب
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)غلہ منڈی جھنگ میں تحفظ ختم نبوت کانفرنس زیرصدارت مولانا مصدق حسین شاہ ہوئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی امیر مولانا پیر ناصرالدین خاکوانی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ایمان کی بنیاد ہے ۔ ناموس رسالتؐ قوانین پر عملدرآمد کرانا حکمرانوں کی آئینی ذمہ داری ہے ۔ان قوانین میں کسی قسم کی تبدیلی برداشت نہیں کی جا ئے گی۔ مرکزی رہنما تحفظ ختم نبوت مولانا اﷲ وسایا نے کہا کہ قادیا نی آئین کے باغی ہیں اور ریاست پاکستان سے بھی وفادار نہیں ۔امریکا،اسرائیل کی ایما پر 1973ء کے آئین کے خلاف سازشیں کر تے رہتے ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا امجد خان نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ7ستمبر 1974کو مولانا مفتی محمود کی قیادت میں پا کستان کی پارلیمنٹ نے منکرین ختم نبوت کے خلاف تا ریخ سازفیصلہ دیا سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹوبھی خراج تحسین کے حقدار ہیں۔ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295-cمیں کو ئی تبدیلی نہیں ہو نے دیں گے ۔مجلس احرار اسلام کے مرکزی امیر مولانا کفیل شاہ بخاری نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ سید عطااﷲ شاہ بخاریؒ کی قیادت میں علما حق نے آج سے 100سال قبل فتویٰ دیا تھا کہ قادیا نی دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔1974 میں پارلیمنٹ نے اس پر مہر تصدیق ثبت کردی، ناموس رسالت کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جا ئے گا، جمعیت علما ئے اسلام کی مرکزی شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر نے کہا کہ حکمران سینیٹ میں 18سال سے کم عمر نوجوانوں (مرد وزن) کیلئے اسلام قبول کرنے کیخلاف ایک بل لا رہی ہے جسکی شدید مذمت کی جا تی ہے یہ بل خلاف آئین اور خلاف شریعت ہے ۔کانفرنس سے مجلس تحفظ ختم نبو ت کے مرکزی رہنمامولانا اسماعیل شجاع آبادی نے کہا کہ قادیانیوں کو اسلامی اصلاحات استعمال کر نے سے روکا جا ئے ۔