کورونا :ایکٹمرا انجکشن کی قلت ،متبادل ادویات مل گئیں

کورونا :ایکٹمرا انجکشن کی قلت ،متبادل ادویات مل گئیں

ایڈوائزری گروپ نے’’بیریسیٹینب‘‘اور’’ٹوفاسٹینب‘‘تجویز کردی ، صوبائی وزیر صحت کی تصدیق ،جعلی ایکٹمراکی تحقیق کررہے :یاسمین راشد

لاہور (ہیلتھ رپورٹر)کورونا وائرس کے علاج میں معاون ایکٹمرا انجکشن کی قلت کا معاملہ، محکمہ صحت نے متبادل تلاش کر لیا۔ممبر کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ پروفیسر اسد اسلم نے کہاہے کہ ایڈوائزری گروپ نے ایکٹمرا کے متبادل دو ادویات ‘‘بیریسیٹینب ’’ اور ‘‘ٹوفاسٹینب’’تجویز کردی ہیں۔‘‘بیریسیٹینب’’ کی اٹھائیس گولیوں کی ڈبی کی قیمت ایک لاکھ 80 ہزار روپے ہے ۔مریضوں کو 14 روز تک روزانہ ایک گولی کی تجویز دی گئی ہے ۔ ‘‘ٹوفاسٹینب’’نامی گولی بھی مریضوں کو14روز تک دی جائے گی ۔صوبائی وزیر صحت نے متبادل ادویات کی تجویز کی تصدیق کر دی ہے ۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ مارکیٹ میں جعلی ایکٹمرا انجیکشن بلیک میں ملنے کے معاملہ کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں