تحریک عدم اعتماد میں امپائر کی انگلی آڑے آ جاتی ہے ، حمد اللہ

تحریک عدم اعتماد میں امپائر کی انگلی آڑے آ جاتی ہے ، حمد اللہ

ووٹنگ مشین کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں کو پھر دھاندلی سے نہیں آنے دینگے ، نیوزی لینڈ ٹیم کے واپس جانے کے حوالے سے شیخ رشید حقائق سامنے لائیں

دریاخان(نمائندہ دنیا )جے یوآئی کے رہنما اور سابق سینیٹر مولانا حمد اللہ نے کہا ہے کہ ہم دھاندلی سے آنے والی حکومت کو نہیں مانتے ، تحریک عدم اعتماد اسی لئے پیش نہیں کر رہے کہ امپائر کی انگلی آڑے آ جاتی ہے ،جامعہ مسجد عثمانیہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اطلاعات فواد چودھری کہتے ہیں کہ اگر شیطان بھی جلسہ کرے تو پی ڈی ایم حمایت کرے گی بلکہ یہ کردار تو وفاقی وزرا خود ادا کر رہے ہیں جس سے ملک اور قوم کو نقصان ہوا ہے ،مزید کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا ڈھنڈورا پیٹنے والی حکومت یہ بھول جائے کہ آئندہ الیکشن میں دھاندلی کے ذریعے پھر چور دروازے سے حکومت میں آ جائے گی،انہوں نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے واپس جانے کے حوالے سے کہا کہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ کروانے کا الزام د ستانے پہنے ہاتھوں پر لگا دیا ہے جبکہ حقائق چھپا لئے ہیں ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر اس حوالے سے وہ حقائق سے آگاہ ہیں تو قوم کو سچ بتائیں، مزید کہا کہ نااہل جعلی حکومت نے ملک کو مہنگائی میں ڈبو دیا ، غریب کا جینا محال ہو چکا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں