میگا کرپشن مقدمات منطقی انجام،بدعنوانی جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم :چیئرمین نیب

میگا کرپشن مقدمات منطقی انجام،بدعنوانی جڑ سے اکھاڑ  پھینکنے کیلئے پرعزم :چیئرمین نیب

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا کہ وائٹ کالر کرائم کے میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے نیب کی انسداد بدعنوانی کی موثر قومی حکمت عملی کامیاب رہی ہے

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے ) نیب بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے ۔ نیب نے 179 میگا کرپشن مقدمات میں سے 95 بدعنوانی کے ریفرنس معزز احتساب عدالتوں میں دائر کئے ہیں، 66 ریفرنسز کو قانون کے مطابق نمٹا دیا گیا ہے ۔اس وقت 179 میگا کرپشن مقدمات میں سے 10انکوائر یوں اور10 انویسٹی گیشنز کے مراحل میں ہیں ۔ نیب نے 535 ارب کی لوٹی رقم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائی جوکہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے ۔ اس وقت احتساب عدالتوں میں نیب کے 1273 بدعنوانی کے ریفرنسز زیرسماعت ہیں جن کی کل مالیت تقریباً1305 ارب روپے ہے ۔ نیب بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن کے تحت پاکستان کا فوکل ادارہ ہے ۔بزنس کیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے نہ صرف ہیڈکوارٹر زمیں خصوصی سیل قائم کیا بلکہ تمام علاقائی دفاتر میں بھی سیل قائم کئے گئے ہیں ۔ نیب کے تمام ڈی جیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیاست دان ، بزنس مین ، بیورو کریسی اور معاشرے کے دیگر افراد جب بھی نیب میں آئیں ان کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے ،نیب انسان دوست ادارہ ہے اس کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا مقصود نہیں۔ پاکستان سارک ا ینٹی کرپشن فورم کا پہلا چیئرمین ہے جو کہ نیب کی کوششوں کے باعث بڑی کامیابی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں