پی ٹی آئی، ن لیگ،پی پی تصادم دکھاوا:سراج الحق

 پی ٹی آئی، ن لیگ،پی پی تصادم دکھاوا:سراج الحق

حکومت الیکشن کمیشن اور میڈیا پر چڑھائی نہ کرے ، لوئردیرمیں گفتگو

لاہور(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی، ن لیگ اور پی پی کا تصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے ۔ لوئر دیر میں مختلف وفود اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت الیکشن کمیشن اور میڈیا پر چڑھائی نہ کرے ۔ اللہ تعالی ٰنے موقع دیا اور قوم نے ساتھ دیا تو ملک کے مسائل حل کرکے اسے حقیقی معنوں میں اسلام کا قلعہ اور فلاحی ریاست بنائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں