چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع : جلد مشترکہ موقف پیش کرینگے ، مریم اورنگ زیب

چیئرمین نیب کی مدت ملازمت  میں توسیع : جلد مشترکہ موقف  پیش کرینگے ، مریم اورنگ زیب

مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے جاری پریس ریلیز اصل میں وزیر اعظم ہاؤس کی پریس ریلیز ہے

اسلام آ باد( سیاسی رپورٹر ، نیوز ایجنسیاں ) چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع خلاف قانون ہے ، مدت ملازمت میں توسیع پر مشاورت جاری ہے ، بہت جلد مسلم لیگ ن اور پوری اپوزیشن مشترکہ موقف پیش کرے گی۔ان خیالات کا اظہار مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نیب لاہور نے کہا ہم نے 578 ارب روپے کی ریکوری کی ہے اور مسلم لیگ ن کا مطالبہ ہے کہ بتایا جائے ریکوری پر کتنے پیسے خرچ ہوئے ؟ نواز شریف کی جائیداد کی ریکوری کی جا رہی ہے لیکن 3 سال میں دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے ۔ انہوں نے کہا کہ براڈشیٹ کا تمام ریکارڈ بھی پبلک کیا جائے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ آٹا، چینی، ادویات، ایل این جی اور ہیلی کاپٹر کی پریس ریلیز جاری کی جائے دھمکی، غنڈہ گردی سے ریفارمز نہیں ہوتیں ان کا مقصد دھاندلی ہے ۔ نیب کو میڈیا ٹرائل کا حق کس نے دیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں