انگلینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی سازش:فیاض چوہان

انگلینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی سازش:فیاض چوہان

پاکستانی عوام کی کرکٹ سے محبت کو کوئی سازش ختم نہیں کر سکتی :صوبائی وزیر

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)وزیرِ جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی سوچی سمجھی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ماضی قریب میں کامیابی سے بین الاقوامی کھلاڑیوں اور ٹیموں کی میزبانی کی ۔ انگلینڈ میں نیوزی لینڈ ٹیم کو سکیورٹی تھریٹ کے باوجود خواتین کرکٹ ٹیموں کا میچ کینسل نہ ہونا پاکستان کیلئے دہرے معیار کا ثبوت ہے ۔ پاکستانی عوام کی کرکٹ سے محبت کوئی سازش ختم نہیں کر سکتی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں